وزیراعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں ستھرا پنجا ب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم جاری کردیا

164
Chief Minister of Punjab

لاہور۔26جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں ستھرا پنجا ب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم جاری کردیا ۔ وزیراعلی نے چھوٹے بڑے شہرو ں کے تمام علاقوں کی یکساں صفائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نالوں کی صفائی کی ذمہ داری میں کوتاہی نہ برتی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہر میں کوئی بھی ایریا صفائی سے محروم نہ رہے۔ اربن، سیمی اربن او ررورل علاقو ں کی بھرپو رصفائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور سرگودھا سمیت متعدد شہرو ں میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہیں ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقدہوا جس میں ستھرا پنجاب پروگرام، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آئوٹ سورسنگ پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے 361 نجی کمپنیاں رجوع کرچکی ہیں ۔سرگودھا او رساہیوال کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں بھی جلد پوری طرح فعال ہوجائیں گی۔ سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی-