لاہور۔25اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لسبیلہ کے قریب بس حادثے میں زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اتوار کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم جاں بحق زائرین کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی بس حادثے میں جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔مریم نواز شریف نے جاں بحق افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔