لاہور۔20اپریل (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے باغبانپورہ میں ڈاکوؤں سے مقابلہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل کے لئے حرف عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعلی نے شہید کے اہلخانہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ شہید کانسٹیبل عمران حیدر نے پنجاب پولیس کا سر فخر سے بلند کیا۔ فرض کی ادائیگی میں جان قربان کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
انہوں نے زخمی کانسٹیبل دلدار کو بہترین طبی امداد مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی۔