
لاہور۔6جنوری (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے حافظ آباد کے علاقے میں آتشزدگی کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔