24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعلی پنجاب کا ژوب میں فتنہ الخوارج کے 14دہشت گرد وں کو...

وزیراعلی پنجاب کا ژوب میں فتنہ الخوارج کے 14دہشت گرد وں کو جہنم واصلِ کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

- Advertisement -

لاہور۔10اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ژوب، بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے مزید 14دہشت گردوں کو جہنم واصلِ کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیاہے۔وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو ں یا پہاڑ کی چوٹی پر،پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں اور بہادری پاک وطن کی حقیقی ڈھال ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ فتنہ الخوارج کے ہر کارندے کا خاتمہ کرنے کیلئے پوری قوم پر عزم ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں