وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پرشادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

193
ون ڈش

گوجرانوالہ۔ 18 نومبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پرگوجرانوالہ ڈویژن میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،

گذشتہ روزڈویژن بھرمیں324 میرج ہالوں اورمارکیوں کی اچانک چیکنگ کی گئی جس کے دوران اسسٹنٹ کمشنرزاوردیگرانتظامی افسران نے ون ڈش اوروقت کی پابندی نہ کرنے والے15میرج ہالوں اورمارکیوں کو کم وبیش7 لاکھ جرمانہ اورایک کے خلاف ایف آئی آردرج کرائیں۔

کمشنرگوجرانوالہ نویدحیدرشیرازی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر بلاتفریق مکمل عمل درآمد کروایا جارہاہے اور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز اوردیگر افسران مسلسل میرج ہالوں کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے دوران خلاف ورزی کی صورت میں بلا رو رعایت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے