وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس، سپیشل اکنامک زون کی تجویز کا جائزہ لیا گیا

77

لاہور۔22اپریل (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں راک سالٹ سے ویلیو ایڈڈمصنوعات کیلئے سپیشل اکنامک زون کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میںوزیر اعلی نے لوکل اورفارن انویسٹر کیلئے آسان اورقابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی اور معدنیات کے خزانے کی سرویلنس موثر بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے پلسر گولڈاورآئرن سے متعلق جامع بزنس پلان بھی طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں قائدآباد میں سپیشل اکنامک زون کو 10 سال کیلئے ٹیکس فری قرار دینے کا بھی جائزہ لیاگیا۔قائد آبادسپیشل اکنامک زون میں بنیادی انفراسٹرکچر بھی فراہم کیا جائیگا۔ وزیراعلی کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنک سالٹ کو خام کی بجائے ویلیو ایڈڈپراڈ کٹس کی شکل میں ایکسپورٹ کو ترجیح دی جائیگی۔ چنیوٹ میں 261ملین ٹن آئرن کے معدنی ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا پلسر گولڈ پراجیکٹ سے 33ہزار کلو گرام سونا حاصل کیاجاسکتا ہے۔پلسر گولڈ پراجیکٹ کیلئے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے منطوری دے دی ہے۔