وزیراعلی پنجاب کی صوبائی الیکشن کمشنرسے ملاقات، پرامن ماحول میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار

208

لاہور۔8فروری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات میں صوبے میں پر امن ماحول میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے وزیراعلی کا الیکشن کمیشن دفتر پہنچنے پرخیر مقدم کیا۔

زیراعلی نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پنجاب بھر میں پولنگ پرامن انداز سے مکمل ہوئی،تمام متعلقہ محکموں اور صوبائی الیکشن کمیشن کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن رہی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بہترین انتظامات کے باعث صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی،لوگوں نے آزادانہ طورپر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔