وزیراعلی پنجاب کی عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پرچینی قیادت اورعوام کو مبارکباد و نیک تمنائوں کا اظہار

90
وزیر اعلی پنجاب کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پرچینی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ پنجاب حکومت قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتی ہے۔

چین کی قیادت نے محنت،عزم اورجذبے کے ساتھ ترقی کی منزل حاصل کی ہے۔ چین ترقی پذیر ریاستوں کیلئے بدعنوانی سے چھٹکارا پانے اور اپنے عوام کو غربت سے نکال کر خوشحالی کی طرف لے جانے کیلئے رول ماڈل ہے۔

چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت،بے روزگاری اور کرپشن کیخلاف کامیاب جدوجہد کی ہے۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے کہا کہ چین پاکستان کاسب سے زیادہ با اعتماد دوست ملک ہے۔ پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔ چین آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ کھڑا رہاہے۔

پاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک چین ناقابل تسخیر دوستی اور سٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔