وزیراعلی پنجاب کی عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اوران کی ٹیم کو مبارکباد

13
وزیراعلی پنجاب کی عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اوران کی ٹیم کو مبارکباد

لاہور۔10جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اوران کی ٹیم کو مبارکباددی ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی اوروزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیاگیا ہے۔ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست،کسان دوست،صنعتکار دوست اورعوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا، معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم اورصحت کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے عوام سے لگائو کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے نجات حاصل کرنے کا عزم شاندار مستقبل کی نوید ثابت ہوگا، بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دیاگیا،مصنوعی مہنگائی مزید کم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے، عوام کیلئے آسانیوں کے دن آچکے ہیں۔