- Advertisement -
لاہور۔18جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے قلات سے کوئٹہ جانے والے پولیس قافلے پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلی نے انسپکٹر عبدالرزاق اور کانسٹیبل رضا محمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی مریم نواز نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
- Advertisement -