لاہور۔23مارچ (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے پے درپے واقعات پر شدید برہمی کا اظہاراورپنجاب بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کے لئے مہم چلانے کاحکم دیا ہے۔وزیراعلی نے پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو ضلعی انتظامیہ اورپولیس کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیا ہے۔اس سلسلہ میں مریم نوازکی ہدایت پر نوٹیفیکیشن جاری اور آئی جی پنجاب سے 48گھنٹے کے اندر فیصل آباد میں پتنگ بازی سے نوجوان کے جا ں بحق ہونے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔