وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس سٹیڈیم ڈیرہ غازی خان کی اپ گریڈیشن و بحالی کے منصوبے کا آغاز

69
وزیراعلی پنجاب کی عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اوران کی ٹیم کو مبارکباد

ڈیرہ غازی خان۔ 18 فروری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سپورٹس سٹیڈیم ڈیرہ غازی خان کی اپ گریڈیشن و بحالی کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی نے ڈی ایس او رابعہ بتول کے ہمراہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور کارکن موجود تھے۔منصوبہ پر 4 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ منصوبہ میں سپورٹس سٹیڈیم کی بحالی کی جائے گی جس میں کرکٹ سٹیڈیم، جمنازیم اور سپورٹس کی دیگر سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ڈیرہ غازی خان میں متعدد سپورٹس گراؤنڈز آباد کیے گئے ہیں۔