وزیراعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب، زیرو سموگ، پلانٹ اے ٹری فار پاکستان وژن کا ملتان ڈویژن میں آغاز کر دیا گیا

82
Chief Minister Maryam Nawaz
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاسابق سپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ملتان ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب، زیرو سموگ، پلانٹ اے ٹری فار پاکستان وژن کا ملتان ڈویژن میں آغاز کر دیا گیا۔

اس حوالے سے کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے سول سوسائٹی کے ہمراہ وحدت کالونی میں پودا لگاتے کہا کہ نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر کو ذمہ داری نبھانا ہوگی،شہری اپنے گھر دفاتر میں شجرکاری کرکے حکومت کا ساتھ دیں۔ ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا کہ شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں پر شجرکاری مکمل کی جاچکی، مزید شجرکاری جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ شجرکاری صرف مہم نہیں ، مقصد ہے۔ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف نے کہا کہ جامن اور پلکن کے تیار درخت لگائے جارہے ہیں،مختلف پھلوں کے 250 پودے وحدت کالونی میں لگائے جاچکے ہیں۔