وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کو سرمایہ کاری کا مرکز بنا رہے ہیں، منتہا اشرف

لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت (پی بی آئی ٹی) کے چیئرمین محمد منتہا اشرف کی زیرِ صدارت لاہور میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں، کاروباری شخصیات اور پالیسی سازوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پنجاب کو سرمایہ کاری کا مرکز بنانے اور صنعتی و معاشی ترقی کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا …

لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت (پی بی آئی ٹی) کے چیئرمین محمد منتہا اشرف کی زیرِ صدارت لاہور میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں، کاروباری شخصیات اور پالیسی سازوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پنجاب کو سرمایہ کاری کا مرکز بنانے اور صنعتی و معاشی ترقی کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تقریب میں چین کے قونصل جنرل ژائو شیران، ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر اور ترکیہ کے قونصل جنرل محمد ایمن شمشک نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری انڈسٹریز عمر مسعود، پنجاب بنک کے صدر ظفر مسعود اور چنگ چی موٹرز کے سی ای او نِنگ فنگلی سمیت درجنوں سرمایہ کار بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی بی آئی ٹی محمد منتہا اشرف نے خطاب کرتے ہوئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وزیراعلی کے ویژن کے مطابق صوبے کو سرمایہ کاری کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اپنی جغرافیائی اہمیت، کاروبار دوست پالیسیوں اور محنتی افرادی قوت کی بدولت مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سب سے موزوں خطہ ہے۔تقریب میں شریک سفارتکاروں نے پنجاب کے ساتھ سٹریٹیجک تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ چینی کمپنیوں نے صوبے کے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی۔چیئرمین منتہا اشرف کی حالیہ چین بی ٹو بی کانفرنس میں شرکت کے مثبت نتائج پر بھی گفتگو ہوئی اور پنجاب و چین کے سرمایہ کاروں کے درمیان نئی شراکت داریوں کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔

شرکا نے اس تقریب کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب میں بہترین معاشی پالیسیوں اور بین الاقوامی شراکت داریوں کے لیے نئے راستے ہموار کیے جائیں گے۔