وزیراعلی کافیصل آباد میں پتنگ کی ڈورسے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

148
وزیراعلی کافیصل آباد میں پتنگ کی ڈورسے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

لاہور۔23مارچ (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں پتنگ کی ڈورسے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے

،مریم نواز نے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اورپتنگ بازی کی روک تھام میں ناکامی پر اظہار برہمی کیا ،

وزیراعلی نے پولیس کو پتنگ بازی کے سدباب کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پتنگ بازی خونی کھیل بن چکا اور قابل سزا جرم ہے،تفریح کیلئے کسی شہری کی جان خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔