وزیراعلی کا میو ہسپتال کادورہ،ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا کام اور فنشنگ ورک کو اعلی معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدا یت

104
وزیراعلی کا میو ہسپتال کادورہ،ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا کام اور فنشنگ ورک کو اعلی معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدا یت

لاہور۔12جنوری (اے پی پی):میو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا کام آخری مراحل میں ہے۔وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے میو ہسپتال ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ایمرجنسی بلاک کے فنشنگ کے کاموں کو اعلی معیار کے ساتھ جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، تمام کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں اور معیار کو برقرار رکھا جائے۔

وزیراعلی محسن نقوی نے بیسمنٹ،گراونڈ فلور اور دیگر فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا اور مریضوں اور تیمارداروں کی سہولت کیلئے مناسب سائز کے سائن بورڈز لگانے کی ہدایت کی۔

سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمود ایاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔