24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعلی کا کاشتکاروں کیلئے ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کا فیصلہ، جی...

وزیراعلی کا کاشتکاروں کیلئے ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کا فیصلہ، جی سی آئی ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال کے ماڈل ایگریکلچر مال کا انتظام سنبھالے گی

- Advertisement -

لاہور۔7اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کا بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ محکمہ زراعت اورجی سی آئی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ہوا،جس میں وزیراعلی مریم نوا ز بھی موجود تھیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جی سی آئی ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال کے ماڈل ایگریکلچر مال کا انتظام سنبھالے گی۔ ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال کے ایگریکلچر مال میں کاشتکاروں کو ون سٹاپ سلوشن ملے گا۔چاروں ماڈل ایگریکلچر مال45 ایام میں فنکشنل ہو جائیں گے۔ماڈل ایگریکلچر مال پر زرعی مداخل، لون اور دیگر سروسز مہیا کی جائیں گی۔ماڈل ایگریکلچر فارم پر جدید زرعی مشینری اور ٹریکٹر کی سروسز موجود ہوں گی۔

مشینی کاشت کے فروغ کیلئے جدید ترین زرعی مشینری بھی رینٹ پر مہیا کی جائے گی۔کاشتکاروں کو ڈرون سپرے کی سروسز بھی موجود ہوں گی۔مزید 10اضلاع میں کاشتکاروں کی آسانی کیلئے ماڈل ایگریکلچر مالزبنائے جائیں گے۔ماڈل ایگریکلچر فارم پر کاشتکاروں کے مسائل کا حل اور ضروریات کا حصول ایک چھت تلے ممکن ہوگا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ماڈل ایگریکلچر مال کے قیام سے کاشتکار کو مڈل مین کا محتاج یا جگہ جگہ خوار نہیں ہونا پڑے گا۔کاشتکار بھائیوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔کاشتکار کی ترقی،پاکستان کی ترقی ہے۔مختصر عرصے میں کاشتکاروں کے لئے ریکارڈ اینیشی ایٹو لیکر آئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ عملی اور تاریخی اقدامات کرکے ثابت کردیا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں