لاہور۔6جولائی (اے پی پی):وزیراعلی عثمان بزدارنے منگل کوگورنر ہائوس میں لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، وزیراعلی پنجاب نے جسٹس محمد امیر بھٹی کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے منصب کا حلف اٹھانے پرمبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔