وزیراعلی کے معاون خصوصی ذیشان ملک کا لاہور جنرل ہسپتال اور تحصیل ہسپتال کاہنہ نو کا دورہ

169

لاہور۔26جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے جمعہ کے روزلاہور جنرل ہسپتال اور تحصیل ہسپتال کاہنہ نو کاتفصیلی دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت عامہ کی دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

ترجمان کے مطابق معاون خصوصی ذیشان ملک نے جنرل ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، مریضوں کے علاج معالجہ اور انہیںمفت ادویات کی فراہمی بارے امور کا جائزہ لیا،ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے معاون خصوصی کو ہسپتال میں روزانہ اوپی ڈی ،ایمرجنسی وارڈز میں آنے والے مریضوں کی تعداد ،مفت علاج اور ہسپتال میں مختلف آپریشنز،مستحق مریضوں کیلئے سی ٹی سکین سمیت اہم تشخیصی ٹیسٹوں کی مفت سہولیات بارے بریفنگ دی ۔معاون خصوصی نے ہسپتال میں داخل دو بہادر پولیس اہلکاروں کی خیریت بھی دریافت کی جو پتوکی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کے دوران زخمی ہوئے، مزید براںذیشان ملک نے کاہنہ نو ہسپتال کے دورہ کے دوران مریضوں سے علاج معالجہ بارے بھی دریافت کیا۔

ایم ایس ڈاکٹر ڈاکٹر محمد فیاض نے ہسپتال کے مختلف شعبوں بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ذیشان ملک نے گفتگو کرتے ہوثے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں صوبے میں صحت عامہ کی سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر اپ گریڈ کیا گیا،صوبہ بھر میں مریضوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر مفت ادویات کی فراہمی اور فیلڈ ہسپتال بڑے اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں سے بنیادی صحت کے مراکز تک عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کو وزیراعلی خود مانیٹر کرتی ہیں۔