اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) حکومتی ترجمان نے بعض حلقوں کی جانب سے میڈیا میں چلائی جانے والی اس مہم کی سختی سے تردید کی ہے جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اہل خانہ سرکاری خرچے پر عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے ۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ہر سال رمضان المبارک کا …
وزیرا عظم نواز شریف نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ذاتی خرچے پر عمرہ ادا کیاحکومتی ترجمان
اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) حکومتی ترجمان نے بعض حلقوں کی جانب سے میڈیا میں چلائی جانے والی اس مہم کی سختی سے تردید کی ہے جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اہل خانہ سرکاری خرچے پر عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے ۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ہر سال رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے اہل خانہ اورعزیز و اقارب کے ساتھ سعودی عرب میں گزارتے ہیں۔ وزیراعظم اپنے اور اپنے اہل خانہ کے تمام اخراجات ذاتی طور پر برداشت کرتے ہیں۔ حالیہ دورے میں وزیراعظم کے عزیزو اقارب اپنے اپنے ذاتی خرچے پر ”پی آئی اے “ کی مختلف کمرشل پروازوں پر سعودی عرب پہنچے









