وزیرا عظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیرا عظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کسی بھی سرکاری عہدیدار کو تبدیل کرنے کے صوابدیدی اختیارات رکھتی ہے۔ جمعہ کو یہاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی افسر کی تعیناتی یا اسے عہدے سے ہٹانا حکومت کا استحقاق ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیرا عظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کسی بھی سرکاری عہدیدار کو تبدیل کرنے کے صوابدیدی اختیارات رکھتی ہے۔ جمعہ کو یہاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی افسر کی تعیناتی یا اسے عہدے سے ہٹانا حکومت کا استحقاق ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر حکومت عوام کے سامنے اپنی ساکھ برقرار رکھنا چاہتی ہے اور جب کرپشن اور میچ فکسنگ ہو تو یہساکھ خراب ہوتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے کسی بھی سرکاری عہدیدار کی تقرری یا تبادلہ کرتے وقت کبھی اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی۔

مزید خبریں