شرم الشیخ۔8نومبر (اے پی پی):وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر آخم شٹائنر نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر کو پاکستان میں سیلاب سے بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی امداد پر اظہار تشکر کیا۔