وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ،

80

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ایک ہفتے کے دورے پر سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر پاکستان کاموقف پیش کریں گے۔وزیرخارجہ مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔