اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کالے قانون کے تحت نہتے کشمیریوں کو جبر و تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ کو اس ساری صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہئے اور ہندوستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکا جانا چاہئے،ا قوام متحدہ فوری طور پر حقائق جانچنے کا مشن تشکیل دے جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں پورے حالات و واقعات کا جائزہ لے، پاکستان ہیومن رائٹس کمشنر آفس کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو جانچنے کیلئے کمیشن آف انکوائری تشکیل دینے کی بھی حمایت کرتا ہے۔