وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی گل داﺅدی کی سالانہ نمائش کے افتتاح کے موقع پرگفتگو

89
APP29-22 MULTAN: December 22 - Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi cutting the ribbon to inaugurate Annual Flower Exhibition organized by PHA at Qasim Park . APP photo by Tanveer Bukhari

ملتان ۔22دسمبر(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان کی مہم کو کامیابی سے آگے لیکربڑھ رہے ہیں۔ملتان میں پارکس کی تعمیر و ترقی کے لئے اقدامات کرینگے۔شہر کو باغات کا شہر بنائیں گے۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کو گل دائودی کی شاندار نمائش پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے زیر اہتمام گل دائودی کی سالانہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔شجرکاری مہم اور پھولوں کی نمائش سے ہی صحتمند معاشرہ وجود میں آتا ہے۔ شہریوں کو تفریح کے بہتر موقع فراہم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرینگے۔کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کامیابی سے جاری ہے۔مستقبل میں بھی ایسی پھولوں کی نمائش اور شجرکاری مہم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرینگے۔گل دائودی کی نمائش میں 15ہزار سے زائد مختلف رنگوں کے پھول رکھے گئے ہیں۔نمائش سات روزتک جاری رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جشن بہاراں کو بھی شایان شان انداز سے منائیں گے۔ڈائریکٹر جنرل نے مالیوں اور تمام افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ کاوش ہے۔جس میں سب نے ملکر حصہ لیا ہے۔علی اکبر بھٹی نے کہا کہ آنے والے ہفتے میں گرین بیلٹس کی صفائی اور شجرکاری کی مہم شروع کرنے جار ہے ہیں۔مستقبل میں گرین بیلٹس پر بھی بہتری نظر آئے گی۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان میں صفائی اور شجرکاری کے مشن کو آگے بڑھنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ملتان شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو اسی طرح سر سبز وشاداب کرنا ہے۔کوشش کرینگے کہ مستقبل میں نمائش کا دائرہ کار بڑھادیا جائے۔شہر کی شاہراہوں پر بھی پھولوں کی سجاوٹ کرینگے۔ادارے کی تعمیر و ترقی کے لئے اعلیٰ حکام سے رابطے میں جلد بہتر نتائج ملیں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ملتان کو باغات اور پھولوں کا شہر بنائیں گے۔پھولوں کی نمائش ملتان کے شہریوں کے لئے تحفہ ہے۔ایسی نمائشوں اور تفریح کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔