وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی عیدالفطر کے موقع پر عوام کو مبارکباد

118

ملتان ۔04 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے اور اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم اس سال تحریک انصاف کے اقتدار کی بدولت بھر پور جوش و خروش میں ہے اور عید بھر پور جذبے سے منا رہی ہے۔ انہوں نے رمضان المبارک میں عوام کی عبادات کی قبولیت کی دعا کی اور عید کی مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ ہم عید کی خوشیوں سے صرف اسی صورت میں لطف اندوز ہو سکتے ہیں جب ہم عید کے موقع پر مستحقین اور حق داروں کو یاد رکھیں گے۔