وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اپنے چینی ہم منصب وانگ ئی کو ٹیلیفون

74
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی سے ہوانگ شن میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو اپنے چینی ہم منصب وانگ ئی کو ٹیلیفون کی اورکراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردی واقعہ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاک چین دوستی اور سی پیک کو متاثر کرنے کی غرض سے ملک دشمن عناصر کو منہ کی کھا پڑیگی،ریاست مخالف عناصر کے مزموم عزائم کو کچل دیا گیا ہے۔ پاکستان اور چین کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے تمام حملہ آوروں کو جہنم واصل کیا۔. پاک چین دوستی اس قدر مضبوط بنیادوں پر استوار ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاک چین سدا بہار دوستی اور تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تعینات سفارتکاروں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے چین کے وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملوث کرداروں کو بے نقاب کریں گے ۔چینی وزیر خارجہ نے بروقت کارروائی پر پاکستانی سیکورٹی فورسز کی تعریف کی اور اس بھرپور تعاون پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا چین کے وزیر خارجہ نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔