وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

90
پاکستان کی سیاسی قیادت اورپاکستانی قوم سری لنکا کے شہری کے قتل کی پرزور مذمت کرتی ہے،وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

ملتان۔10اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آزاد کشمیر کے سابق صدر و سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ مرحوم کی کشمیری عوام کیلئے خدما ت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہو ں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔