وزیرخارجہ کی طرف سے ملتان میں رمضان ریلیف پیکج کاافتتاح

117
وزیرخارجہ کی طرف سے ملتان میں رمضان ریلیف پیکج کاافتتاح
وزیرخارجہ کی طرف سے ملتان میں رمضان ریلیف پیکج کاافتتاح

ملتان۔10اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دورہ ملتان کے دوران چونگی نمبر7کے قریب یوٹیلیٹی سٹور پر رمضان ریلیف پیکیج کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر ، یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے زونل منیجر عمران ظفر گیلانی ، ریجنل منیجر امتیاز حسین ، ڈسٹرکٹ منیجر تحسین خان بابراور یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے ربن کا ٹ کر رمضان ریلیف پیکیج کا افتتاح کیا اور کامیابی کیلئے دعا کی ۔

بعد ازاں انہوں نے وزیر خارجہ نے پورے سٹور کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی اور ملک عامر ڈوگر نے ریجنل منیجر عمران ظفر گیلانی سے چینی ، آٹا ، گھی ، دالیں کے سٹاک بارے معلوم کیا تو انہوں نے کہا کہ رمضان مبارک کے دوران کسی چیز کی کمی نہیں ہوگی اور لوگوں کو وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ریلیف پیکیج ملے گا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر خریداری کیلئے آنے والے خواتین و حضرات سے بھی بات چیت کی ۔

جس پر لوگو ں نے وزیراعظم کا شکریہ اداکیا کہ رمضان مبارک کے دوران انہیں ریلیف پیکیج دیا جا رہاہے جس کا وہ پورا پورا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا 19اشیاءپر سبسڈی دی جارہی ہے ۔ یہ اقدام وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے کیا گیا ہے۔