19.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںوزیرخزانہ اسحاق ڈارسے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرکرسٹیان ٹرنر کی ملاقات...

وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرکرسٹیان ٹرنر کی ملاقات ، دوطرفہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارسے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرکرسٹیان ٹرنرنے ہفتہ کویہاں ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک میں برطانیہ سمیت غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور معیشت کی پائیداربنیادوں پرنموکیلئے اقدامات کررہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری اورکاروبارکیلئے سازگارماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیرخزانہ نے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان دیرینہ اورخوشگوارتعلقات پرروشنی ڈالی اورکہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔

وزیرخزانہ نے برطانیہ کے ہائی کمشنرکو حالیہ بارشوں اورسیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=331616

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں