اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے چین کے خطہ ہانگ کانگ کے کولون ریجن کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباددی ہے۔
ہفتہ کواپنے ایک ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کولون ریجن کیلئے پی ایم ایل این کے نومنتخب چئیرمین محمداحمد، صدرعمران خان، سینئیرنائب صدرشاہدخان، سیکرٹری جنرل سعیدخان اورسیکرٹری اطلاعات زین ظفر کومبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔