اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈار نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداداورمعاونت کے حوالہ سے عالمی بینک کے صدر ڈیود ملپاس اورنائب صدرمارٹن ریزر کی جانب سے حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کے اعلانات کا خیرمقدم کیاہے۔
جمعہ کواپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ عالمی بینک کے صدر اورنائب صدربرائے جنوبی ایشیا کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افرد اورعلاقوں کی بحالی میں پاکستان کی حکومت کے ساتھ معاونت کے اعلانات لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے شراکت دارہونے کے ناطے یہ اعلانات خوش آئندہے اوراس پرہم عالمی بینک کاشکریہ اداکرتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیرخزانہ محمداسحاق ڈار ان دنوں امریکہ کے دورے پرہے جہاں وہ عالمی بینک اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے حکام کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔ وفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق، وزیرمملکت ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا اورسیکرٹری خزانہ حامدیعقوب شیخ بھی ان کے ہمراہ ہے۔