وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی برطانیہ کے ہائی کمشنر سے گفتگو

اسلام آباد۔یکم اکتوبر (اے پی پی)وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان نے معیشت، توانائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔ہفتہ کو یہاں برطانیہ کے ہائی کمشنرتھامس ڈریو سے گفتگو ہوئے وزیرخزانہ نے ہائی کمشنر کو پاکستان میں جاری اصلاحات اوراستحکام کے عمل کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ہدف پسماندہ لوگوں کی بہتری اور معاشی ترقی اوراستحکام کی موجودہ رفتار قائم رکھنے کو یقینی بنانا …

اسلام آباد۔یکم اکتوبر (اے پی پی)وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان نے معیشت، توانائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔ہفتہ کو یہاں برطانیہ کے ہائی کمشنرتھامس ڈریو سے گفتگو ہوئے وزیرخزانہ نے ہائی کمشنر کو پاکستان میں جاری اصلاحات اوراستحکام کے عمل کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ہدف پسماندہ لوگوں کی بہتری اور معاشی ترقی اوراستحکام کی موجودہ رفتار قائم رکھنے کو یقینی بنانا ہے۔وزیرخزانہ نے برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو سراہااوران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی توقع ظاہر کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply