وزیرخزانہ اسدعمر کی ترکمانستان کے وزیرخارجہ رشیدمیردوف سے ملاقات میں گفتگو

70
APP90-12 ISLAMABAD: March 12 - A Turkmenistan delegation led by Minister of Foreign Affairs, Rashid Meredov holding meeting with Finance Minister, Asad Umar. APP

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ پاکستان پورے خطے کی ترقی کیلئے علاقائی اقتصادی استحکام پر یقین رکھتاہے، انہوں نے یہ بات منگل کویہاں ترکمانستان کے وزیرخارجہ رشیدمیردوف سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان علاقائی اقتصادی وحدت اوراستحکام کا وژن رکھتے ہیں ، اس کے نتیجے میں پورے خطے میں سماجی اوراقتصادی ترقی اوراستحکام کویقینی بنانے میں مدد ملے گی۔وزیرخزانہ نے ترکمانستان کے وفد کو موجودہ حکومت کی اقتصادی ترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا اورکہاکہ یہ ترجیحات پورے ملک میں عوام کے اقتصادی ترقی اورانہیں سماجی خدمات کی فراہمی کوممکن بنانے کیلئے وضع کی گئی ہے۔انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کا بھی حوالہ دیا اورکہاکہ اس منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان خطے میں اقتصادی مرکز کی حیثیت حاصل کرلیگا۔انہوں نے ترکمانستان کی بینکوںکو تربیتی سہولیات کی پیشکش بھی کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی روابط کے قیام اورمنی لانڈرنگ سے متعلق سرگرمیوں کے سدباب کیلئے تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔