وزیرخزانہ اسدعمر کی صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

82
APP89-12 ISLAMABAD: March 12 - Finance Minister Asad Umar chairing ECC meeting. APP

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک کے دوران کم آمدنی والے طبقات کوکم قیمت پراشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے 2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کویہاں وزیرخزانہ اسدعمر کی صدارت میں منعقد ہوا۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے ٹیکسٹائل ڈویژن کیلئے 16.976 ملین روپے کے ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فنانشل انکلوژن اینڈ انفراسٹرکچر پراجیکٹس کیلئے 7415.486 ملین کے ضمنی گرانٹ، 562 ملین روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ اورایس اے پی سافٹ وئیر لائسنس پیمنٹ کیلئے 742.531 ملین روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔اسی طرح کمیٹی نے ایف بی آر کے محاصلات کی استعداد کو بڑھانے کیلئے ایک ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے فوت ہونے والے ملازمین کے قانونی وارثوں کو پراویڈنٹ فنڈ، گریجوویٹی اورپے رول کو بقایا جات کی ادائیگی کیلئے گرانٹ کی منظوری دی ۔ اجلاس میں سیکرٹری واٹرریسورسز اورچیرمین واپڈا نے مہمند ڈیم، دیامربھاشا اورداسو ڈیم سمیت پانی کے مختلف منصوبوں کے بارے میں علیحدہ علیحدہ پریذینٹیشن بھی دی۔سیکرٹری تجارت نے مختصرمدت میں برآمدات کے امکانات کے حوالے سے پریزینٹیشن دی۔ کمیٹی نے آئندہ سال کیلئے برآمدات میں اضافہ کا منصوبہ 31 مارچ سے پہلے تیارکرنے کی بھی ہدایت کی۔