وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارسے اے ایف فرگوسن اینڈکو کے سینئرپارٹنرسلمان حسین کی ملاقات

105

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارسے پیرکویہاں اے ایف فرگوسن اینڈکو کے سینئرپارٹنرسلمان حسین نے ملاقات کی۔اے ایف فرگوسن اینڈکو کے سینئرپارٹنر نے وزیرخزانہ کوملک میں بینکاری کے شعبہ کے حوالہ سے حالیہ اشاعت کی کاپی پیش کی۔

وزیرخزانہ نے ملک میں چارٹرڈ اکائونٹینسی کے پیشہ اوردیگرخدمات کی فراہمی میں ملک کے کلیدی چارٹرڈ اکائونٹینسی فرم کی خدمات کوسراہا۔