اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمد اسحاق ڈارکی زیرصدارت وزارت خزانہ میں بدھ کوموسم سرما میں گیس کی فراہمی اورزرمبادلہ کے چیلنجزسے متعلق اجلاسوں کی صدارت کی۔
موسم سرما میں گیس کی فراہمی کے حوالہ سے ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، وزیرمملکت ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا، وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پٹرولیم اوردیگرسینئیرافسران نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکا کوموسم سرمامیں گیس کی طلب اوررسد کی صورتحال بارے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں موسم سرما کے دوران گھریلوں اورصنعتی صارفین کیلئے گیس کی فراہمی کے طریقہ کار اورموسم سرما میں گیس کی قلت پرقابوپانے کے طریقوں کاجائزہ لیاگیا۔
زرمبادلہ کے چیلنجز اوربزنس کمیونٹی کے حوالہ سے ہونے والے اجلاس میں وزیرتجارت سیدنویدقمر، وزیرمملکت ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا،معاون خصوصی ڈاکٹرجہانزیب خان، معاون خصوصی طارق باجوہ، گورنرسٹیٹ بینک، چئیرمین ایف بی آر اوردیگرسینئیرافسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تاجر برادری کودرآمدات اوربرآمدات میں پیش آنیوالی مشکلات کے بارے میں بتایاگیا۔
اجلاس میں ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور برآمدات میں اضافہ کیلئے تاجربرادری کوسہولیات فراہم کرنے کے طریقوں کاتفصیل سے جائزہ لیاگیا۔