
یوکوہاما ۔ 06 مئی (اے پی پی) وزیرخزانہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے 50ویں سالانہ اجلاس عام کی مشترکہ صدارت کی، پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اے ڈی پی کے اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ نے اپنے ہم منصب جاپان کے وزیر خزانہ طاروآسو کے ساتھ مل کر اے ڈی بی کے 67رکنی بورڈ آف گورنرز کے یوکو ہاما میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ آمدنی میں کمی بیشی ہی عدم مساوات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔