پاکستان جاپان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے،سازگار ماحول کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب راغب ہو رہے ہیں،
وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا جاپانی تجارتی وفد کے ساتھ ملاقات میں اظہار
پاکستان میں شعبہ کارسازی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، جاپان پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری مزید بڑھائے گا،یاشوشی اکاہوشی
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے،ہم نے ہمیشہ جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن کی حمایت کی ہے، سازگار ماحول کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے ۔ ہفتہ کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جیٹرو کے صدر یاشوشی اکاہوشی کی قیادت میں جاپانی وفد نے ملاقات کی ۔ جیٹرو کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں، صدر جیٹرو یا شوشی اکوشی نے کہا کہ پاکستان میں کارسازی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، سرمایہ کاری سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، جاپان پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری مزید بڑھائے گا۔