وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس سے خطاب

93
APP53-07 YOKOHAMA: May 07 - Finance Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar delivering country statement in the second business session at the 50th annual meeting of ADB’s Board of Governors. APP

یوکوہاما ۔ 07 مئی(اے پی پی) وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 5فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے جبکہ افراط زر کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں تقریبا 4فیصد رہے گی جو گذشتہ 47سالوں کے دوران سب سے کم ترین سطح ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اتوار کو یہاں دوسرے بزنس سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس محصولات میں اضافہ کے حوالے سے موثر حکمت عملی کے تحت ٹیکس وصولیوں کی شرح میں گذشتہ تین سالوں کے دوران 20فیصد سالانہ کی شرح نمو سے مجموعی طور پر60فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ۔