اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار دورہ ازبکستان کے بعد جمعہ کو وطن واپس پہنچ گئے۔وزیرخزانہ نے تاشقند میں پاکستان ازبکستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، معیشت،سرمایہ کاری سائنس وتکنیکی تعاون کے آٹھویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔
وطن واپسی سے قبل وزیرخزانہ نےگورنر سمرقند سے ظہرانہ پرملاقات بھی کی۔