اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستانی وفد ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گیا۔ وفد آٹھویں پاکستان ازبکستان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔وفاقی وزیرخزانہ ازبکستان کے نائب وزیر وزارت سرمایہ کاری وبیرونی تجارت بدرالدین عابدوف کے ہمراہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔بدرالدین عابدوف نے دیگر سینئر حکام کے ساتھ پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔