وزیرخزانہ شوکت ترین کل پروقارتقریب میں قومی اقتصادی سروے 2021-22 جاری کریں گے

192

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین کل (جمعرات کو) پروقارتقریب میں قومی اقتصادی سروے 2021-22 جاری کریں گے۔وزارت خزانہ کی طرف سے بدھ جاری بیان میں کہاگیاہے کہ اقتصادی سروے میں جاری مالی سال کے دوران اہم سماجی اوراقتصادی ثمرات کی جامع تفصیلات فراہم کی جارہی ہے۔

بیان میں کہاگیاہے کہ حکومت عوام وکاروباردوست اوربڑھوتری پرمبنی نئے وفاقی بجٹ پیش کرنے میں پرعزم ہے۔حکومت مختصر، وسط اورطویل المعیاد اقتصادی منصوبہ بندی کے زریعہ جامع، پائیدار اورتیزرفتاربڑھوتری کی راہ پرگامزن ہونے کی کوشش کرے گی۔بیان میں کہاگیاہے کہ حکومت کوویڈ19 کے بحران کے باوجود مالیاتی استحکام کے حصول میں مالیاتی نظم وضبط پرسختی سے کاربندرہی ہے۔

حکومت کی دانش مندانہ پالیسیوں اوراقداماتے کے ثمرات شروع ہوگئے ہیں نچلی سطح سے اوپرکی طرف ترقی کے ضمن میں وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پائیداراستحکام کیلئے زیادہ بڑھوتری کے ہدف کیلئے روڈمیپ ترتیب دیا گیاہے۔