وزیرخزانہ شوکت ترین کی نیاپاکستان ہائوسنگ اینڈڈولپمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرسے ملاقات

72

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے ہائوسنگ کے شعبہ میں عالمی بینک کی معاونت کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ ہائوسنگ کاشعبہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ اس شعبہ کااقتصادی احیاء نو اوربڑھوتری میں اہم کردارہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں نیاپاکستان ہاوسنگ اینڈڈولپمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین اورپاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسین سے ملاقات میں کہی، اجلاس میں پاکستان میں گھروں کی تعمیرکیلئے مالی تعاون کے ضمن میں اضافی فنڈز کی فراہمی کے امکانات کاجائزہ لیاگیا۔

معاون خصوصی ریونیوڈاکٹروقار مسعود بھی اجلاس میں موجودتھے۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے ہاوسنگ کے شعبہ کیلئے 200 ملین ڈالرکی مالی معاونت کی تجویز پیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی بینک بالخصوص کم لاگت کے مکانات کی تعمیر کیلئے حکومتی کوششوں میں معاونت فراہم کرے گا۔ وزیرخزانہ نے عالمی بینک کی معاونت کوسراہا اورکہاکہ اقتصادی بڑھوتری اوراحیا ءمیں ہائوسنگ کا شعبہ اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ شعبہ حکومت کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہے ،وزیرخزانہ نے عالمی بینک کی تجویز کے ضمن میں متعلقہ حکام کو آئندہ چند رزمیں تمام تکنیکی تفصیلات اورمتعلقہ اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔