‏وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پرفائرنگ کی شدید مذمت

77
وفاقی وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ،بورڈ کے سینئر افسران سے ملاقات

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):‏وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پرفائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

جمعرات کو یہاں جاری بیان میں وزیرخزانہ نے کہاکہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔