وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحٰی پر مبارکباد

73
وزیراعظم کی ہدایات ،4رکنی وزارتی کمیٹی اور کسان نمائندوں کے مابین باضابطہ مذاکرات شروع، مذاکراتی عمل مکمل ہونے کے بعد کسانوں کے تمام مطالبات وزیراعظم کو پیش کرینگے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں بلخصوص پاکستان میں عیدالاضحٰی منانے والوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ عید قربان کا اصل مفہوم ذاتی خواہشات پراللہ کی منشا اوررضاکو من وعن تسلیم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سنت ابراہیمی پرعمل پیرا ہوکر ہی معاشرے کے کمزورطبقوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی سنت ابراہیمی کی پیروی کرنے کرنے والے مسلمانوں کے جذبہ قربانی کو قبول فرمانے کے ساتھ ساتھ تمام مسلمان کی عبادات اور قربانیاں قبول فرمائے۔