وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

154
وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت عوام کو ریلیف دینے اور مسائل کے دیرپا حل کےلئے اقدامات بارے بھی گفتگو کی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے باہر نکل رہا ہے،معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں اور ہر آنے والا دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مایوسی گناہ ہے اور مایوس عناصر کا ایجنڈا کچھ اور ہے ۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔