وزیرداخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین

3
Federal Interior Minister
Federal Interior Minister

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقےدکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ہر قیمت پر خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔