22.5 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید سب انسپکٹر تاج میر شاہ اور اے...

وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید سب انسپکٹر تاج میر شاہ اور اے ایس آئی اکرم خان کی قربانی کو خراج عقیدت

- Advertisement -

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے سب انسپکٹر تاج میر شاہ اور اے ایس آئی اکرم خان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔بدھ کو اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ شہید سب انسپکٹر تاج میر شاہ اور شہید اے ایس آئی اکرم خان نے جرأت کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،شہداء نے قیام امن کیلئے انمٹ قربانیاں دی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے افسران اور جوانوں نے اپنے قیمتی خون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں